جرائم و حادثات

دوسری شادی کی تیاریاں کرنے والے باپ کا بیٹے نے قتل کردیا۔ تلنگانہ کے کاما ریڈی میں واردات

کاماریڈی (سیدکوثرعلی/فریلانس جرنلسٹ) دوسری شادی کی تیاریاں کرنے والے باپ کا بیٹے نے قتل کردیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں رونما ہوا۔

 

یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے لنگم پیٹ منڈل کے ایالا پلی میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس کے مطابق مقامی فقیرا پہلے سے ہی شادی شدہ تھا اور اس کی بیوی اور بچے ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ دوسری شادی کرنے والا ہے اس مسئلہ پر ہفتہ کی رات باپ فقیرا اور بیٹے پرکاش کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس معاملے میں جب فقیرا(باپ) نے گھر کو جلانے کی دھمکی دیتے ہوئے گیس سلنڈر لیک کرنے کی کوشش کی تو اس کے بیٹے پرکاش

 

نے اپنے باپ پر کلہاڑی سے سر پر وار کر دیا جس سے باپ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ لنگم پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات کررہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پرکاش زیر تعلیم ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button