تلنگانہ

مسافر بس میں بھول گیا مرغ۔ آر ٹی سی نے مرغ کو نیلام کرنے کا کیا اعلان۔ کریم نگر بس ڈپو میں عجیب و غریب واقعہ

کریم نگر _ 11 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کی بس میں دو دن قبل ایک مسافر اپنی مرغ بھول گیا۔ جس کو بس کنڈیکٹر نے بس ڈپو کے ذمہ داروں کے حوالے کردیا۔ اس مرغ کو لینے کوئی نہیں آئے جس پر آر ٹی سی نے اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

تفصیلات کے مطابق اس مہینے کی 9 تاریخ کو ورنگل سے  ویملواڑہ جانے والی بس کریم نگر بس اسٹیشن پر رکی تو مسافر جو مرغ کو اپنے ساتھ چھپا کر لے جارہا تھا بس کے اندر ہی بھول گیا۔

ساتھی مسافروں نے بس میں بیاگ کو دیکھا اور معاملہ کنٹرولر کے علم میں لایا۔ جب آر ٹی سی کے عملے نے اس بیاگ کو  کھولا تو اس  کے اندر  مرغ کو بڑی ہی  احتیاط سے پیک کیا ہوا پایا۔

آر ٹی سی کے عملے نے اسے محفوظ کرنے کے لیے کریم نگر (2) ڈپو میں منتقل کیا۔ تین دنوں سے  آر ٹی سی  عملہ مرغ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ چونکہ مرغ کے مالک کا  اسے لینے کے لیے آنے کا کوئی امکان نہیں ہے جس کے پیش نظر اسے   نیلامی کا  فیصلہ کیا گیا نیلامی کا وقت جمعہ  کو سہ پہر تین بجے مقرر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button