تلنگانہ

سنیتا لکشماریڈی ، نرساپور اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس امیدوار

حیدرآباد _ 25 اکتوبر ( اردولیکس) بی آر ایس نے نرساپور اسمبلی حلقہ سے تلنگانہ ویمنس کمیشن کی چیئرپرسن سنیتا لکشماریڈی کو پارٹی امیدوار بنایا ہے پارٹی سربراہ و چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نرساپور اسمبلی حلقہ کے امیدوار کے طور پر سنیتا لکشماریڈی کے نام کا اعلان کیا، اس سلسلہ میں انہوں نے نرساپور کے موجودہ ایم ایل اے مدن ریڈی کے ساتھ انہیں بی فارم حوالے کیا۔

 

اسی موقع پر پارٹی نے مدن ریڈی کو جو فی الحال نرساپور ایم ایل اے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں میدک ایم پی کے  امیدوار کے طور پر موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ بی آر ایس پارٹی کی کور کمیٹی نے کیا ہے

 

اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ مدن ریڈی ایک سینئر لیڈر ہیں جو پارٹی کے آغاز سے میرے ساتھ ہیں۔ وہ ایک لیڈر کے طور پر مجھے بہت عزیز ہیں جو 35 سال سے میرے ساتھ ہیں۔ وہ میرے دائیں بازو کی طرح ہے۔ بھائی برابر ہے۔۔ پارٹی نے کتہ پربھاکر ریڈی کی جگہ میدک پارلیمانی حلقے سے مدن ریڈی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button