تلنگانہ

تلنگانہ میں پیر 8 اگست کو برقی ملازمین کی ہڑتال _ ریاست بھر میں برقی سپلائی متاثر ہونے کا امکان

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی برقی اصلاحات ترمیمی بل کے خلاف پیر کو تلنگانہ میں محکمہ برقی کے تمام ملازمین خدمات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے امکان ہے کہ تلنگانہ بھر میں پیر 8 اگست کو برقی سربراہی مسدود رہے گی

برقی ملازمین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت پیر کے دن اس متنازعہ بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے والی ہے جس پر  مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔  تلنگانہ کے  برقی ملازمین نے زبردست ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔  پیر کو برقی ملازمین ریاست بھر میں احتجاجی پروگرام کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاست بھر کے تمام برقی ملازمین ایک مہادھرنا منعقد کریں گے۔ اس سے پیر کو تلنگانہ میں برقی سپلائی متاثر ہوگی کیونکہ تمام برقی ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے۔ ریاست بھر میں برقی کی کٹوتی کا بھی خطرہ ہے۔ برقی ملازمین نے  برقی کی سربراہی میں رکاوٹ کی صورت میں صارفین سے  تعاون کرنے کی اپیل کی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button