تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ گریٹر حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی تعطیلات ، تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری اور خانگی اداروں کو بھی تعطیلات

حیدرآباد _ 20 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں جاری شدید بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ خانگی اداروں اور دفاتر کو جمعہ اور ہفتہ کو بھی تعطیلات کا اعلان کیا ہے

 

مسلسل بارش کے پیش نظر، چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری شانتی  کماری کو ہدایت دی کہ وہ تمام سرکاری دفاتر بشمول تمام قسم کے تعلیمی اداروں کے لیے کل اور پرسوں (جمعہ اور ہفتہ) کو صرف جی ایچ ایم سی کے حدود میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کریں، انہوں نے کہا کہ ہنگامی خدمات جیسے میڈیکل، دودھ کی فراہمی وغیرہ بلاتعطل جاری رہیں گی۔

 

چیف منسٹر کے سی آر نے ریاستی محکمہ لیبر  کو یہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا کہ خانگی  کمپنیاں بھی جی ایچ ایم سی حدود میں اپنے متعلقہ دفاتر میں تعطیلات کا اعلان کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button