جنرل نیوز

جماعت اسلامی قلعہ ورنگل کے زیر اہتمام 26 جنوری کو عظیم الشان کانفرنس بعنوان "وَاَنِيْبُوْٓا اِلٰى رَبِّكُمْ "

جماعت اسلامی قلعہ ورنگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "وَاَنِيْبُوْٓا اِلٰى رَبِّكُمْ” بتاریخ 26/ جنوری 2023ۓ ء بروز جمعرات ،بمقام : عیدگاہ چنتل ، ورنگل پر منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس کانفرس کا افتتاح بذریعہ پوسٹر اجرا ء۔ بتاریخ 21/ ڈسمبر 2022ء بروز چہارشنبہ بمقام قلعہ ورنگل گارڈن بدست مولانا رحمت اللہ شریف صاحب سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندآسام، ہوا۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل جناب سید اظہر الدین صاحب نے جماعت کے 75 سالہ جدو جہد پراللہ کا شکرادا کیا اور کہا کہ جماعت نے سماج میں امن و بھائی چارہ اور دعوت دین ، قرآن کا تعارف ، سیرت کا تعارف کرتی رہی ، خدمت خلق کے ذریعہ بندگان خدا تک حتی المقدور کوشش کرتی رہی اور ان شاء اللہ کرتی رہے گی۔ اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل نے یہ فیصلہ کیاکہ جماعت کے تحت جو مثالی بستی کا تصور ہے اس پر عملی اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مثالی بستی کے تصور کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے ۔

 

اس کانفرنس میں سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند جناب ٹی عارف علی صاحب ،جناب رمیز EK قومی صدر یس آئی او ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب حامد محمد خان صاحب ، جی آئی او اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران اس کانفرس سے خطاب کریں گے۔

 

کانفرنس کے ضمن میںدوماہ مسلسل کانفرس کے انعقاد تک مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ جس میں علماء ، دانشوران، معاشرےکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، نوجوانوںکے علاوہ خواتین و نوجوان لڑکیوں کے پروگرامس بھی ان شاء اللہ منعقد ہوں گے۔تما م عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس کانفرس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کریں اور پروگرام میں شرکت فرما کر اس جدو جہد کو کامیاب بنائیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button