جنرل نیوز

کورٹلہ میں بین الاضلاعی مشاعرہ

*ا دارۂ ادبِ اسلامی کورٹلہ شہر* کے زیر اہتمام *2022-12-25* بروز *اتوار* *بعد نماز ِعشاء 8:30 بجے شب* *دفتر جماعتِ اسلامی محلہ رحیم پورہ،* *کورٹلہ* میں جناب *محمّد عبدالّطیف صاحب* (امیرِ مقامی)کی صدارت میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جناب الیاس احمد خان صاحب مشاعرہ کے نگران کار ہوں گے۔ جناب محمّد نعیم الدین صاحب (موظف پروفیسر)، جناب محمّد عبدالرحیم صاحب(اسسٹنٹ پروفیسر) جناب غوث الرّحمٰن صاحب ( پرنسپل ) جناب چاند پاشاہ صاحب مہمانانِ خصوصی ہونگے جبکہ مہمانان ِ اعزازی کی حیثیت سے مفتی سیّد ضمیر احمد عقیل سبیلی صاحب، محمّد عبدالمقیت صاحب(موظف پرنسپل ) محمّد مبین پاشاہ صاحب (نوٹری ایڈوکیٹ)، محمّد رفیع اعجاز صاحب، محمّدمظفراحمد(سجّو) صاحب، سلیم فاروقی صاحب،انور صدیقی صاحب، محمد جہانگیر چاند پاشاہ صاحب، مصوّر صاحب شرکت فرمائیں گے۔

اظہؔرکورٹلوی ناظمِ مشاعرہ ہوں گے۔

مشاعرہ میں مہمان شعراء کرام جناب عسکر نرملی، نرمل- جناب شاخ انور عادل آباد- جناب عبدالفہیم ماجد، نرمل- جناب لائق علی وارثی فیصل کریمنگری، جناب امجد سلیم امجد، کریمنگر- جناب شعیب الحق طالب، جناب افسرعثمانی، جناب عظیم راہی، جناب لیاقت علی محسن، جناب مصباح الحق ادیب،جناب مسیح الدین افسر ، جناب اظہار حسین، جناب بشیر لہری ،جگتیال کے علاوہ میزبان شاعر اظہؔرکورٹلوی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔محبانِ اردو سے شرکت کی پرخلوص خواہش کیجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button