کل ہفتہ 18 اکتوبر کو تلنگانہ بند

حیدرآباد ۔تلنگانہ میں 18 اکتوبر کو بی سی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ریاست گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مجالس مقامی انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات کے نفاذ کے لیے دباؤ بڑھایا جا سکے۔
مجالس مقامی انتخابات میں 42فیصد تحفظات پر عمل کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے جی او 9 جاری کیا تھا لیکن ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس جی او پر روک لگا دی۔ کیونکہ یہ 50 فیصد حد سے تجاوز کر رہا تھا۔جس کے پیش بی سی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہفتہ کو بند کا فیصلہ کیا ہے بند کے دوران اسکول، کالج، آر ٹی سی بسیں اور خانگی کاروبار متاثر ہوں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔
اس بند کو کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی سمیت سبھی بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، جس سے حکومت پر قانونی اور آئینی حل نکالنے کے لیے سیاسی و سماجی دباؤ بڑھ گیا ہے۔



