جنرل نیوز

تلنگانہ فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق سے عادل آباد میونسپل چیرمین جوگوپریمند کی ملاقات

عادل آباد۔4/جنوری(اردو لیکس)عادل آباد میونسپل چیرمین جوگوپریمندر نے بدھ کے روز بی۔آر۔اس سینئر قائد محمد اطہر اللہ کے ہمراہ حیدر آباد میں ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن چیرمین محمد امتیاز اسحاق سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرجوگوپریمندر نے محمد امتیاز اسحاق سے مُختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے قرض فراہم کرنے کے عمل کے آغاز کے تناظر میں قرض کی حد کو بڑھانے کی درخواست کی۔انہوں نے چیرمین محمد امتیاز اسحاق سے اقلیتوں کی بہتری کے لیے متعلقہ محکموں میں مفت تربیتی کلاسیں فراہم کرنے کی خواہش کی۔میونسپل چیئرمین نے کہا کہ کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کے لئے 11 کمپیوٹرس دینے کی اجازت دی جائے۔جس پر محمد امتیاز اسحاق نے مسائل کا مثبت جواب دیا اور حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button