تلنگانہ

تلنگانہ۔ سوریہ پیٹ ایس پی کے نام سے فرضی سوشل میڈیا اکاونٹ رقم کا مطالبہ

حیدرآباد۔ سائبر مجرموں کی جانب سے سادہ لوح افراد کو نت نئے طریقوں سے ٹھگ لیا جارہا ہے اوران کی محنت کی کمائی ہڑپ لی جارہی ہے۔ مجرم اب اعلیٰ حکام اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے نام کا استعمال کرتے ہوئے بھی لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

 

تازہ طورپرریاست تلنگانہ سوریہ پیٹ کے ایس پی راہل ہیگڑے کے نام سے نقلی فیس بک اکاونٹ بنایا گیا ہے۔ شاطر دھوکہ باز ان کے نام سے بنائے گئے فرضی اکاونٹ کے ذریعہ لوگوں سے رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے پیغامات روانہ کررہے ہیں۔ اس بات کا علم ہونے پر ضلع ایس پی نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اس طرح کے پیغامات پر یقین نہ کریں اوران کے نام سے رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے روانہ کئے جانے والے پیغامات کو نظرانداز کریں رقم ادا نہ کی جائے۔

 

انھوں نے اس طرح کا پیغام وصول ہونے پر اکاونٹ کو بلاک کردینے کا بھی مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button