انٹر نیشنل

پرمٹ نہ رکھنے والوں کو حج کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 6 ماہ کی قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ

کے این واصف، ریاض

حکومت کے منع کرنے کے باوجود مقامی اور مقیم افراد بغیر اجازت نامہ حاصل کئے بغیر حج پر جانے کے لئے صحرا اور پہاڑی راستے اختیار کرتے ہیں اور مقامی افراد انھیں ٹرانسپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ’ پرمٹ نہ رکھنے والوں کو حج مقامات  کےلیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔

 

 

 

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’جرمانہ فی کس ہوگا جتنے افراد کو حج مقامات پر لے جایا جائے گا اسی حساب سے جرمانہ کیا جائے گا‘۔ محکمہ امن عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’عدالت کے حکم پر وہ گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی جو حج اجازت نامہ نہ رکھنے والوں کو مقامات مقدسہ  لے جانے کے لیے استعمال ہو گی‘۔ اگر بغیر حج پرمٹ والوں کو لے جانے والا غیر ملکی ہوگا تو جرمانے اور قید کی سزا کے بعد اسے مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔

 

 

 

محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ ’وہ حج و عمرہ قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔ فرضی حج معلمین سے ہوشیار رہیں۔ ایسے کسی بھی شخص کے بارے میں جو سعودی شہریوں یا مقیم غیرملکیوں کو دھوکہ دے کر حج پر لے جانے کی بات کررہا ہو تو اس کی رپورٹ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button