جنرل نیوز

ریاستی وقف بورڈ کو وقف کمشنریٹ اور جوڈیشل پاور دینے کا حکومت سے مطالبہ

ہمدردان قوم و ملت نظام آباد کے زیر اہتمام اجلاس سے ماجد خان اور مولانا حید ر قاسمی کی مخاطبت

نظام آباد 14 /جنوری (اردو لیکس) سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد مسٹر محمد ماجد خان نے بلا تفریق سیاسی وابستگی تمام علمائے کرام، حفاظ آئمہ مساجد ، مساجد کمیٹیوں و قائدین سے ریاست تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور وقف کمشنریٹ اور عدالتی ٠اختیارات دینے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کا پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جدید کلکٹریٹ کا میلکس بائی پاس روڈ نظام آباد پر دھر نا منظم کیا جائے گا

 

محمد ماجد خان نے ہمدرد ان قوم وملت کے بمقام بسیرا فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کر رہے تھے اجلاس کی صدارت صدر ضلع شرعیہ بورڈ و ناظم مدرسہ ضیا الہدی مولانا شیخ حید ر قاسمی نے کی سابقہ صدر ضلع کمیٹی محمد ماجد خان نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں اوقافی جائیدادوں کا تحفظ صرف وقف کمشنریٹ اور جوڈیشل پاور دینے سے ہی ممکن ہے اس بات کا اعلان چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے متعدد مرتبہ اعلان کیا ہے حیرت و تعجب کی بات یہ ہے کہ موجودہ ریاستی وقف بورڈ کا تمام ریکارڈ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ہر آئے دن وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کے جار ہے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ مسلمانوں کا واحد ملی ادارہ ہے اور بزرگوں نے اپنی جائیدادیں مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے وقف کر رکھی ہیں اور آج ملک میں 700 سال حکومت کرنے والی قوم غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ وقف جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا صحیح استعمال کریں تو کوئی بھی مسلمان غریب نہیں رہے گا تلنگانہ ریاست میں (77) ہزار ایکٹر اور نظام آباد ضلع میں 5 ہزار ایکڑ اراضی درج اوقاف ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس سے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو خطرہ ہوگا ۔ محمد ماجد خان نے قدیم کلکٹریٹ مسجد نظام آباد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے (230) مربع گز اراضی کے درج اوقاف دستاویزات موجود ہیں نظام آباد ضلع کلکٹر کو مسجد کی اراضی کے تحفظ اور ریاستی وقف بورڈ کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ تلنگانہ حکومت نے سال 2016ء میں وقف پروٹیکشن کمیٹی ضلع چیر من نظام آباد کلکٹر کو بنایا ہے اس طرح ضلع کلکٹر کا فرض ہے کہ وہ قدیم کلکٹریٹ مسجد کی اراضی کا ہر طرح سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے ریاستی وقف بورڈ کے حوالے کریں۔ سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی ماجد خان نے نظام آباد ضلع میں موجودہ تمام مساجد کو درج اوقاف کروانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے فائدہ ہی ہوگا انہوں نے اس سلسلے میں مساجد کمیٹیوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا

 

۔ مولانا شیخ حیدر قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں وقف جائیدادیں خالص مسلمانوں کی ملکیت ہے تلنگانہ کی تمام اوقافی جائیدادیں مسلمانوں کو حاصل ہو جائیں تو مسلمان خود کفیل بن جائیں گے انہوں نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے آگے آنے والوں کی تائید و حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چہروں کو نہ دیکھیں بلکہ کاز کو دیکھ کر تعاون کریں اللہ تعالی جسے چاہتا ہے اس سے کام لئے لیتا ہے اس اجلاس سے صدرِ یم پی جے محمد ظہیر عبد القیوم نوری محمد فیاض الدین عبد المنان نے بھی مخاطب کرتے ہوئے وقف جائیدادوں کے تحفظ اور متحدہ طور پر جدوجہد کرنے کیلے تعاون کرنے کی خواہش کی۔ اس اجلاس میں ایوب قریشی محمد جاوید الدین ، سید اصغر حسین، محمد حسینی یلمہ گٹہ اور کثیر تعداد میں علماء اکرام و غیور مسلمانوں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button