تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو نے گھٹیا اور نفرت انگیز سیاست کو مسترد کرنے پر کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کیا

حیدرآباد _ 13 مئی (اردولیکس) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی  شاندار جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی وی کارگزار صدر بی آر ایس تارک راماراو نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جو اس ریاست میں نئی ​​حکومت بنانے جا رہی ہے۔ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ فلم کیرالا اسٹوری  کرناٹک کے عوام کو راغب کرنے میں ناکام رہی ہے اور کرناٹک انتخابات کے نتائج کا تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

وزیر تارک راماراو نے گھٹیا اور تقسیم اور نفرت انگیز سیاست کو مسترد کرنے پر کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹ میں حیدرآباد اور بنگلور  شہروں سے ملک کے مستقبل کے لیے بنیادی سہولیات پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں صحت مند مقابلہ کی خواہش کی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button