انٹر نیشنل

ثقافتی ورثے کا عالمی دن، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف

رمضان کے چھٹیون مین عوام کی تفریح کے لئے ثقافتی پروگرامز۔ سعودی حکومت شہریوں پر 18 اپریل کو ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں اور تقریبات میں حصہ لینے پر زور دے رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی ہیریٹیج کمیشن نے ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقع پر کرافٹس مارکٹس، تاریخی عمارتوں پر ساؤنڈ اینڈ لائٹ شوز، روایتی رقص پرفارمنس، القط العسیری پینٹنگ اور عربی خطاطی سمیت تقریبات کا اعلان کیا ہے۔

ریاض میں کنگ عبدالعزیز تاریخی مرکز 18 اور 23 اپریل تک رمضان کے دوران رات 9 بجے سے صبح 1:30 بجے تک تقریبات کی میزبانی کرے گا جب کہ عید کے موقع پر شام 4 سے 11 بجے تک الاحسا، حائل اور جدہ کے تاریخی البلد ڈسٹرکٹ میں دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

ثقافتی ورثہ کا عالمی دن ہر سال فیسٹیولز، پرفارمنسز اور سماجی اجتماعات کے ساتھ منایا جاتا ہے جس کا مقصد اہم ثقافتی مقامات اور یادگاروں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button