این آر آئی

راجستھان کمیونٹی کی جانب سے ایمبیسی عہدیداران کی تہنیت

ریاض ۔ کے این واصف

راجستھان ویلفیر اسوسی ایشن ریاض نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ سیکنڈ سکریٹری کے عہدے پر ترقی پانے والے بی ایس مینا کو اسوسی ایسشن کی جانب تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں صدر غلام محمد خاں، شکیل خاں اور ڈاکٹر ادریس نے راجستھان کی روایتی پگڑی پہنائی۔ اس کے علاوہ سفارت ہند ریاض کے جن دیگر عہدیداران کو تہنیت پیش کی گئی ان میں شری بی این پانڈے، شری ارجن سنگھ اور راجیو سکری شامل تھے۔ اس تقریب مین ریاض کی سماجی تنظیمون کے نمائیندے، ایمبیسی اسٹاف اور راجستھان کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعوت افطار کے ساتھ گارڈن رسٹورنٹ میں منعقد اس تقریب کا اختتام اسوسی ایشن کے غلام محمد خاں کے ہدیہ تشکر پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button