جنرل نیوز

ارسہ پلی تالاب کی سرکاری اراضی پر حج ہاؤز کی تعمیر کیلئے نمائندگی

نظام آباد/(ای میل)ندیم احمد نائب صدر ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی نے پرجاوانی میں ضلع کلکٹرکو ایک نمائندگی حوالے کرتے ہوئے ارسہ پلی تالاب کی سرکاری اراضی پر منی حج ہاؤز عمار ت کی تعمیر عمل میں لانے کی درخواست کی۔ ندیم احمد نے کہا کہ آبادی سے قریب علاقہ میں منی حج ہاؤز کی تعمیر سے عازمین حج کو سہولت ہوگی اس کے علاوہ منی حج ہاؤز سے کئی دینی و فلاحی کام انجام دئیے جاسکتے ہیں اگر منی حج ہاؤز آباد ی کے قریب تعمیر کیا جاتا ہے تو شہر بھر کے مسلمانوں میں خوشی کا اظہار کیا جائیگا۔ انہوں نے ارسہ پلی تالاب کی سروے نمبر 216 کی سرکاری اراضی پر منی حج ہاؤز تعمیر کرنے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد اکبر ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی خازن بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button