جنرل نیوز

ریاض الدین شیخ وائس آف میڈیا (اُردُو سیل) کے مدھیہ پردیش صدر منتخب

ریاض الدین شیخ وائس آف میڈیا (اُردُو سیل) کے مدھیہ پردیش صدر منتخب

کُل ھند صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے کیا اعلان

جلگاؤں ،مہاراشٹر 19 جنوری ( پریس ریلیز) وائس آف میڈیا مُلک کے مشہور معروف صحافیوں کی ایک بڑی تنظیم ھے ،جو بہت ھی تيزی سے مقبول و محبوب بنتی جا رہی ھے،اور اب بھت ھی کم مدت میں مُلک کے تقریباً ۲۳ صوبوں میں پھیل چُکی ھے، اور ۲۰ ھزار سے زیادہ صحافی اِس تنظیم کا حصہ بن گئے ہیں ،یہ تنظیم صحافیوں کے تحفظ اور اُنکے حقوق کی لڑائی کے ساتھ ساتھ صحافت کی حفاظت اور مثبت صحافت پر کام کرتی ھے ، صحافیوں کے گھر ،اُنکی صحت ،اُنکے بچوں کی تعلیم کی فِکر اور ھر طرح سے تحفّظ اِس تنظیم کا مقصد اور مشن ھے ، اِس تنظیم کے بانی صدر محترم سندیپ كاڑے اور شعبہ اردو کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے ریاست مدھیہ پردیش کی ذمےداری شہر اندور کے مشہور معروف روزنامہ آغاز چندن کے کھرگون ضلع بیورو چیف اور تعلیمی سماجی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی متحرک شخصیت جناب ریاض الدین شیخ صاحب کو سونپی ھے اور موصوف کے مدھیہ پردیش صدر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا گیا ،

 

برادرانِ وطن کے ساتھ ساتھ مِل کر مثبت صحافت کی طرف قدم بڑھائیں اور اس پیارے مُلک کی اور پوری انسانیت کی حفاظت کی فِکر کریں،اِس کوشش کے ساتھ آگے بڑھیں جو وقت کی اھم ضرورت ھے، اِس تنظیم کا ماننا ہے کہ مثبت صحافت ھی اب مُلک کو بچا سکتی ھے، ہمیں اُمید ھے کہ صحافی حضرات جو کوئی بھی زبان میں اخبارا ت میں لکھتے ہو اِس عظیم تنظیم کے ساتھ جڑ کر اپنے حقوق کی حفاظت اور مثبت صحافت سے مُلک و ملت کی حفاظت کا عظیم فریضہ انجام دیں گے۔۔ اِس تنظیم سے جڑنے کے لئے آپ ذمہ داروں سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button