جنرل نیوز

حقوق صرف اتحاد سے حاصل کیا جاسکتاہے _ آصف آباد TUWJ (IJU) کے ضلع صدر عبدالرحمن کا خطاب                   

کاغذنگر،کوٹالہ اور چنتلا مانے پلی کے *TUWJ (IJU) کے ضلع صدر کے دورہ پر ان کی وہاں کے صحافیوں نے شال پوشی کی۔

 

 آصف آباد ضلع ( کوٹالہ):- تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن (TUWJ IJU) کے ضلع صدر عبدالرحمن نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق صرف اتحاد سے ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ TUWJ-IJU کے ضلع صدر عبدالرحمن ہفتہ کو کوٹالہ منڈل مرکز پہنچے تو کوٹالہ اور چنتلا مانی پلی منڈل کے صحافیوں نے انہیں شال سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے, انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کریں اور ان کے لیۓ گھروں کی زمین کے پلاٹ دیں۔ صحافیوں نے TUWJ-IJU کے ضلع صدر عبدالرحمن کی توجہ دلائی کہ چنتلا مانی پلی منڈل میں پرائیویٹ اسکول صحافیوں کے بچوں کو فیس میں رعایت نہیں دے رہے ہے، اس پر عبدالرحمٰن نے کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

 

فوراً منڈل ایجوکیشن آفیسر( ایم ای او )سومیا کو اس بارے میں اطلاع دینے پر ایم۔ای۔او۔ نے فوری اس مسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔ بعد ازاں کوٹالہ اور چنتلا مانی پلی منڈلوں کے نو منتخب پریس کلب صدور نریش اور نوین گوڑ، جنرل سکریٹریز بھوشنم، شنکر اور کوٹالہ سینئر صحافی امول گوڑ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں TUWJ کے ضلع ایگزیکٹو ممبر رادیشم، TUWJ لیڈران مرزا شفیع، میلن کمار، پرساد، سریش، رام داس، وجے، ولاس اور دیگر نے شرکت کی۔ بعدازاں

 

کاغذ نگر میں تلگو اخبار جنم شاکشی کے صحافیوں نے TUWJ-IJU کے ضلعی صدر عبدالرحمٰن اور تلگو اخبار جنم شاکشی کے زون انچارج وجیا کو شال پوشی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button