انٹر نیشنل

سعودی ویٹ لفٹر لیان القرشی نے تین میڈل چیت کر تاریخ رقم کی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی ویٹ لفٹر نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سعودی لڑکیاں اسپورٹس کی مزید شعبوں میں اپنی موجودگی درج کروارہی ہی‌۔ سعودی ویٹ لفٹر لیان القرشی نے ایشین جونیئر اینڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے سنیچ اینڈ جرک مقابلوں میں کانسی کے تین میڈل حاصل کرلیے۔

 

 

 

المرصد اور اخبار 24 ویب سائٹس کے مطابق ایشین جونیئر اینڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے مقابلے دہلی میں ہوئے۔ 81 کلو گرام کیٹگری میں لیان کانسی کے تین میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔لیان القریشی نے ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی سعودی ویٹ لفٹر خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 

 

 

 

لیان کا کہنا ہے کہ ’وہ سعودی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی شکر گزار ہیں جن کی مسلسل حوصلہ افزائی کی بدولت انہیں کامیابی ملی‘۔واضح رہے کہ ان مقابلوں میں 17 ایشیائی ممالک کے 210 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button