جنرل نیوز

کتہ گوڑم ضلع کے نومنتخبہ سرکار قاضی حافظ عبد الرشید خان نے ضلع اقلیتی آفسر سنجیوا راؤ سے تقرر نامہ حاصل کرلیا

بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے نومنتخبہ سرکار قاضی حافظ عبد الرشید خان نے ضلع اقلیتی آفسر سنجیوا راؤ سے تقرر نامہ حاصل کرلیا بھدرادری کتہ گوڑم سرکار قاضی کے حیثیت سے حافظ عبد الرشید خان کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے جی او کا پی جاری کرتے ہوئے بھدرادری کتہ گوڑم شہر کے علاوہ ضلع کے 8 منڈل جات کا قاضی سرکار منتخب کیاگیا بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کلکٹر کے ہدایت پر ضلع اقلیتی بہبود آفسر سنجیوا راؤ نے حافظ عبد الرشید خان کو سرکار قاضی کے حیثیت سے تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری جی او اور لیٹر حوالے کردیا جس پر حافظ عبد الرشید خان نے ضلع کلکٹر ضلع اقلیتی بہبود آفسر اور حکومت تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا کتہ گوڑم شہر کے نوجوان حافظ قرآن عبد الرشید خان کو سرکار قاضی منتخب ہونے پر ضلع کے مختلف تنظیموں کے ذمداروں اور علماء و حفاظ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button