جنرل نیوز

خواتین ملازمین کا احترام، درگم ٹرسٹ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد ۔

عادل آباد۔ عادل آباد درگم ٹرسٹ کے زیر اہتمام کلکٹر چوراستہ پر واقع درگم ٹرسٹ کے آفس پر چیرمین درگم شیکھر نے آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین صفائی کارکنان جو ہمارے اردگرد کے ماحول کو صاف کرتی ہیں اور معاشرے کے لیے انمول خدمات انجام دیتی ہیں،کو مختلف تحائف کے ذریعے اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر کیک کاٹا اور خواتین کارکنوں کے ساتھ کیک کے لڈو تقسیم کیے۔درگم ٹرسٹ کی جانب سے ہار پہنائے گئے اور ساڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔20 کے قریب خواتین کو ان کی سوسائٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں ساڑیاں پیش کیں

 

۔درگم شیکھر نے کہا کہ مستقبل میں درگم ٹرسٹ کے ذریعے مزید سماجی خدمت کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس وقت خواتین خود اعتمادی کے ساتھ تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی کئی فلاحی اسکیمیں نافذ کررہی ہیں۔درگم ٹرسٹ کی جانب سے، ہماری خواہش ہے کہ خواتین اونچے مقام حاصل کریں اور تمام شعبوں میں آگے بڑھیں۔انہون نے خواتین کو خواتین کے عالمی دن مبارک دی۔

 

اس موقع پر گنگما، لکشمی، سانتا، مانیکرنا، سوما گنگما، پشپا، بدھما،نرسمہ نے تقریب کے ذریعے عزت دینے پر درگم ٹرسٹ کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام میں درگم ٹرسٹ کے ممبران جی سدھاکر، مدستو مہیندر، سورم بگووندلو، کویتی موہن اور جونو گرو مہیش،نیتا اور کھلاڑی رگونتھ نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button