جرائم و حادثات

الکٹرک شاک بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہر بھی ہلاک۔تلنگانہ کے منچریال میں افسوسناک واقعہ: ویڈیو وائرل

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہی۔منچیریال ضلع کے چنور میں ایک شوہر اور بیوی الکٹرک شاک کے نتیجہ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ بیوی کپڑے سکھانے کی کوشش میں تھی کہ اسکا ہاتھ الکٹرک وائر سے چھوگیا جس کے ساتھ ہی وہ جھلس کر تمنیچے گر پڑی، بیوی کی آواز سن کر شوہر وہاں پہنچا اور اسے بچانے کی کوشش میں برقی رو کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔مہلوکین کی شناخت 43 سالہ سرینواس جاری اور 40 سالہ ششی دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button