تلنگانہ

کانگریس اور بی آر ایس نے مجلس کو حیدرآباد لیز پر دے دیا تھا : وزیراعظم نریندر مودی

کریم نگر _ 8 مئی ( اردولیکس) وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کانگریس اوربی آرایس کے درمیان خوشامد کا بندھن کافی مضبوط ہے۔ اتنے برسوں سے ان دونوں نے مجلس کو حیدرآباد لیز پر دے دیا تھا۔ پہلی مرتبہ بی جے پی نے مجلس کو چیلنج کیا۔ اس چیلنج سے مجلس گھبرائی ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ کانگریس اور بی آرایس گھبرائے ہوئے ہیں۔ حیدر آبا د  میں دونوں پارٹیاں مجلس کی کامیابی میں لگی ہوئی ہیں۔ یہ دونوں مجلس کا ساتھ دے رہی ہیں۔

 

کریم نگر میں بی جے پی کے امیدوار بنڈی سنجے کی جیت پہلے ہی طئے کردی ہے۔ کانگریس کی ہار یہاں اتنی پکی ہے کہ بہت مشکل سے وہ کسی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مناپائی ہے جبکہ بی آرایس کا یہاں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے

 

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تیسرے مرحلہ کی پولنگ پوری ہوگئی ہے، کانگریس اور انڈیا اتحاد کا تیسرا فیوز اڑگیا۔ ابھی چار مرحلوں کی پولنگ باقی ہے۔ عوام کے آشیرواد سے بی جے پی اور این ڈی اے کا وجئے رتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے دہلی تک ڈبل آر  ٹیکس کے کافی چرچے ہیں۔ اس ڈبل آرٹیکس کو تلنگانہ کا بچہ بچہ جانتا ہے۔

 

چند دن پہلے تلگو  میں ایک فلم ٹریپل آر ریلیز ہوئی تھی۔ کسی نے ان سے کہا کہ ڈبل آر نے ٹریپل آرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم ٹریپل آرنے ایک ہزار کروڑ کا کاروبار کیا ہے تاہم ڈبل آر نے  ٹیکس کی  کی وصولی صرف چند دنوں میں کرلی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button