جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی واحد مسلمہ ٹریڈ یونین : ساجد معراج

کریم نگر 6 فروری ( اردولیکس)  تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی واحد مسلمہ ٹریڈ یونین ہے جو اردو صحافیوں کے حقیقی مسائل کو حکام تک موثر نمائندگی کرتی ہے ریاستی سرپرست ٹی یو ڈبلیو جے یو ساجد معراج نے 5 فروری کی شام دکن گیسٹ ہائوس کریم نگر میں ٹی یو ڈبلیو جے یو کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا

 

انہوں نے متحدہ ضلع کریم نگر میں ٹی یو ڈبلیو جے یو کی غیر معمولی ممبر شپ کی تکمیل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ضلع کریم نگر کے اردو صحافیوں اور ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی انہوں نے اردو صحافیوں سے اپیل کی کے وہ متحدہ ضلع کریم نگر اور اس کے قرب و جوار اضلاع میں ممبر شپ کی توسیع اور استحکام پر خصوصی توجہ دیں ساجد معراج نے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے یو کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے تمام اردو صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈز، ہیلت انشورنس اراضی اور ڈبل بیڈ روم اور دیگر مراعات کے لئے جنگی خطوط پر حکام بالا سے کامیاب نمائندگی کی جائے گی۔

 

پروگرام کا آغاز حافظ و قاری بلال نظامی نمائندہ منصب راماگنڈم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی ریاستی اعزازی نائب صدر اور صدر ٹی یو ڈبلیو جے یو متحدہ ضلع کریم نگر محمد نثار احمد پروانہ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ریاستی سیکرٹری ٹی یو ڈبلیو جے یو سید شاکر الصمد اور ٹی یو ڈبلیو جے یو متحدہ ضلع کریم نگر جنرل سیکرٹری سید اصغر حسین اور سید رسول نائب صدر ضلع کریم نگر اور احمد ندیم الدین اقبال خازن نے سرپرست ٹی یو ڈبلیو جے یو ساجد معراج کی آمد پر تپاک استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور گلدستہ پیش کیا اس اجلاس میں متحدہ ضلع کریم نگر کے زائد از چالیس اردو صحافیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button