مبارکباد

عادل آباد دارالعلوم محمدیہ کے طالب علم محمد ریحان نے صرف 9 ماہ کی مدت میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ۔ صفابیت المال کی جانب سے تہنیت ۔

عادل آباد۔7/فروری(اردو لیکس)صفابیت المال شاخ عادل آباد کے ذمہ داران کا وفد صدر مولانا سید مبشر احمد رشیدی کی سرپرستی میں بروز منگل کو عادل آباد شہر مستقر کے قدیم وبافیض دینی اقامتی ادارہ دارالعلوم محمدیہ پہونچ کر امسال صرف 9 ماہ کی مدت میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طالب علم حافظ محمد ریحان سلمہ اور انکے استاذ محترم حافظ و قاری شیخ سرتاج احمد اشاعتی صاحب،صدر مدرس مولانا شیخ احمد رمضانی کے علاوہ دیگر اساتذہ و علمائے کرام مولانا قمر صاحب،مولانا اسلام الدین صاحب،حافظ عبدالاحد صاحب،مولانا عبدلقادر جیلانی،حافظ سرتاج،مولوی عمر مربی،حافظ جعفر صاحب،مولانا اکبر صاحب و انتظامیہ دارالعلوم محمدیہ صدر محمد بن احمد سیٹھ،معتمد محمد شاہد احمد توکل کی گلپوشی اور شال پوشی کی۔اور تمام کو مبارکباد پیش کی

۔اس موقع پر صدر صفا بیت المال مولانا سید مبشر احمد،معتمد حافظ کاظم، خازن حافظ عبدالعزیز و نائب صدر حافظ شیخ بشیر اور حافظ امجد خان نے مشترکہ خطاب میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کے دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور کا 50 واں سالانہ جلسہ 11/فروری 19/رجب المرجب بروز ہفتہ بعد مغرب بمقام عیدگاہ میدان بھکتاپور میں منعقد کیا جارہا ہے۔دارالعلوم محمدیہ کے 50 ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی ہندوستان کے مشہور و معروف ممتاز عالم دین مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا محمد امیر اللہ خان قاسمی مہتمم سراج العلوم محبوب نگر اور ریاست تلنگانہ کے مشہور و معروف شخصیت ممتاز عالم دین مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند نرمل شرکت فرمائیں گے۔اس کے علاوہ اس جلسہ عام میں ہندوستان کے مشہور و معروف نعت گو شاعر اسلام شہنشاہ ترنم عالمی شہرت یافتہ مداح رسولِ محمد زاہد جہانا گنجوی اعظم گڑھ بھی شرکت فرمائیں گے

 

۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر دارالعلوم محمدیہ کے طلباء کرام بھی دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے۔خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم رہیگا۔انہوں نے شمع رسالت کے پروانوں سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں اس اجلاس عام میں شرکت فرماکر مہمانان خصوصی کے پُر مغز بیانات و نعت خواں سے مستفیض ہوکر اپنے ایمان کو تازگی بخشیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button