ایجوکیشن

نارائن پیٹ ضلع مستقر کے یونیورسل اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد

نارائن پیٹ: 08 فروری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے یونیورسل اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء طالبات کے والدین اساتذہ اور معزز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نمائش میں بنائے گئے ماڈلز کو سراہا طلباء وطالبات نے نمائش میں رکھے گئے ماڈلز سے متعلق دیکھنے والوں کو بڑی شائستگی کے ساتھ وضاحت کرتے ہوئے واقفیت کروائی۔ اس نمائش میں 70 سے زائد سائنسی ماڈلس پیش کئے گئے

جن میں اکثر ورکنگ ماڈلس اور عملی زندگی سے جڑے مسائل پر مشتمل تھے۔ نمائش کا افتتاح ضلع مہتمم تعلیمات (DEO) جناب ڈاکٹر شیخ لیاقت علی کے ہاتھوں عمل میں آیا جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مقامی اراکین بلدیہ جناب محمد تقی چاند ، کرسپانڈنٹ ماڈرن اسکول جناب عبدالقدیر سنڈکے ، لیکچرر معاشیات جناب حافظ چاند پاشاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ای او نے کہا کہ اس طرح کی سائنسی نمائش سے طلباء وطالبات کو حقیقی زندگی سے جڑے مسائل کو حل کرنے اور ان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔

انہوں نے بڑے پیمانے پر سائنسی نمائش کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں جناب ظہیرالدین چاند پیر ، محمد اسحاق علی ودیگر نے مہمانان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button