انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں کارڈیاک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز کا انتظام

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین حرمین شریفین کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامیہ ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ اب ایک تازہ اطلاع کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مہیا کرایا ہے۔

 

جس ذریعے اب تک 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔اخباری اطلاع کے مطابق 15 کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب کئے گئے ہیں۔

 

دل کی حرکت بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی بچانے کے لیے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے۔

 

اس ڈیوئس کے ذریعے دل کی حرکت کو منظم کیا جاتا ہے اور نبض کو طبعی حالت میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button