جنرل نیوز
نارائن پیٹ کے درگاہ تقی باباؒ کی کمان سے کمہار واڑی تک سی سی روڑ کے کاموں کا افتتاح

نارائن پیٹ: 13 فروری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع درگاہ تقی باباؒ کی کمان ست کمہار واڑی تک سی سی روڑ کے کاموں کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر درگاہ روڈ کے پاس مقامی وارڈ کونسلر محمد تقی چاند کی میونسپل میں کامیاب نمائندگی پر کاموں کا آغاز ہوا ہے۔ میونسپل چیرمین گندے چندرکانت’ سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ نے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر صدر مجلس عبدالقدیر منڈاسگھر’ معاون رکن بلدیہ مجلس سید محمود میاں’ عبدالقادر بچھو’ محمد تقی چاند پیر سابق رکن بلدیہ مجلس’ محمد شریف قریشی’ محمد غوث چاند’ محمد میراں’ ذاکر چاند’ عقیل چاند’ محمد شہاب الدین چاند’ عبدالعزیز یادگیری عثمان چاند ودیگر موجود تھے