جنرل نیوز

جناب احمد عبد الجلیل ساکن مبارک نگر نظام آباد کا سانحہ ارتحال 

 نماز جنازہ کل بروز چہارشبنہ 15 فبروری بعد نماز فجر مسجد کچیان میں ادا کی جائے گی

نظام آباد 14 / فروری (اردو لیکس )  یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ نظام آباد کی و ضعدار شخصیت جناب احمد عبدالجلیل ولد احمد عبدالعزیز ساکن جلیل باغ مبارک نگر آرمور روڈ متصل وائسرائے گارڈن نظام آباد نے آج صبح (6) بجے داعی اجل کو لبیک کہا انکی عمر (87) سال تھی نماز جنازہ کل یعنی بروز چہارشبنہ 15/ فروری بعد نماز فجر مسجد کچیان میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان بودهن روڈ ( قدیم عید گاہ) میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم احمد عبد الجلیل کے پسماندگان اہلیہ کے علاوہ (4) فرزندان اور ایک دختر شامل ہے مرحوم کے بڑے فرزند احمد عبد العزیز سل نمبر 73961 85119 اور یم اے رحیم رئیس ایڈوکیٹ 91569 98493 سے ربط پیدا کرتے ہوئے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button