تلنگانہ

ترکی اور شام کے زلزلہ مصیبت زدگان کی امداد کے لئے انڈو عرب لیگ حیدرآباد کی جانب سے 20 لاکھ روپیے کی امداد ۔

حیدرآباد ۔ 15/ فبروری۔ ( اردو لیکس ) انڈو عرب لیگ حیدرآباد کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ مصیبت زدگان کی امداد کے لئے 10,۔ 10,۔ لاکھ روپیے کی امداد ان ممالک کے سفارت کار وں کے ذریعہ روانہ کی گئی ہے ۔ چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد ڈاکٹر میر اکبر علی خان ، وائس چیئرمین محمد عبداللہ خان ، ریاض احمد خان نے آج کونسلیٹ جنرل ترکیہ ا ر ہان یلمان متعینہ حیدرآباد سے ملاقات کر کے ان کے حوالے کیا ۔ شام کے سفارت خانہ کو دس لاکھ روپیے کی امداد روانہ کر دی گئی۔ ڈاکٹر میر اکبر علی خان چیرمین انڈو عرب لیگ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سارا عالم ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے ترکیہ کونسلیٹ کو دلاسہ دیا کہ وہ اور ہندوستان کی عوام مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ ہے۔

 

زلزلہ کی تباہی کے فوری حکومت ہند نے انسانی بنیادوں پر سب سے پہلے امداد روانہ کی ہے اور اپنے عملے کو ترکیہ روانہ کیا ہے‌ ترکیہ کونسلیٹ جنرل نے انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے وفد کو تیقن دیا کہ وہ مستقبل میں انڈو عرب لیگ حیدرآباد سے رابطہ بنائے رکھیں گے ۔ جمیل احمد خان جنرل سکریٹری انڈو عرب لیگ حیدرآباد نے بتایا کہ ماضی میں بھی انڈو عرب لیگ کی جانب سے کشمیر میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ‌وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں, غزہ فلسطین میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے دو وقتوں میں، اور آندھراپردیش میں سیلاب زدگان کے لئے ، لاک ڈاؤن میں ہندوستان میں مقیم فلسطینی طلباء کی امداد کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button