انٹر نیشنل

امسال ایک لاکھ 75 ہزار ہندوستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

سفیر ہند نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مدینہ منورہ میں ہندوستانی عازمین سے ملاقات کی

ریاض ۔ کے این واصف

امسال (حج ۲۰۲۳) کووڈ وباُ کے بعد حج اجتماع کی عظمت رفتہ پھر سے بحال ہوئی۔ اس سال اقطاع عالم سے مسلمان گزشتہ برسوں کی طرح بھاری تعداد میں فریضہ حج ادا کریں گے۔ سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کے جاری کردہ ایک صحافتی بیان کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ سرکاری کوٹے سے ایک لاکھ چالیس ہزار ہندوستانی مرد و خواتین حج پر آئیں گے۔ یہ تعداد حالیہ عرصہ کی بڑی تعداد ہے۔ حج انتظامات حکومت ہند کی جانب سے ملک سے باہر کئے جانے والا سب سے بڑا آپریشن ہے۔ انڈین قونصلیٹ جدہ اس عظیم اجتماع کے انتظامات شبانہ روز کی محنت سے پورے کرتا ہے۔

 

 

صحافتی بیان میں بتایا گیا کہ اس سال ہندوستان سے چار ہزار خواتین بغیر محرم کے حج پر آئیں ہیں۔ ان کی رہائش کے لئے علیحدہ بلڈنگ اور بس سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سال 47000 ہندوستانی عازمین ایسے ہیں جن کی عمر 60 سال زائد ہے۔ ان کے لئے حج مشن نے خصوصی خدمات جیسے میڈیکل سہولت، وہیل چیریز اور ان کی مدد کے لئے والنٹیرز مقرر کئے گئے ہیں۔

اپنے حجاج کی خدمات کی نگرانی کے لئے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں موقع پر موجود ہیں اور ایرپورٹس پر انھیں خوش آمدید بھی کہہ رہے ہیں۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سفیر ہند اور قونصل جنرل نے میڈیکل آفیسرز، اسٹاف، والنٹیرز اور دیگر خدمات پر مامور اسٹاف سے ملاقات کی اور انھیں ہدایات دی۔ سفیر ہند نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ کسی ذریعہ سے پھیلائی گئی افواہوں پر یقین نہ کریں، اپنے اطراف ماحول کو صاف رکھیں، اپنی صحت کا خیال رکھین، مناسک کی ادائیگی اور عبادات پر بھر پور توجہ دیں۔

 

 

صحافتی بیان کے مطابق ہندوستانی حج مشن نے مکہ میں ۳ اسپتال کے علاوہ ۱۷ ڈسپنسریز قائم کئے ہیں۔ حجاج کی قیام گاہوں سے حرم مکہ کے لئے 24 گھنٹے بس سروس کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے منی سے عرفات اور ایرپورٹس وغیرہ کے کئے بہترین بسون کا انتظام کیا گیا ہے۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے آخر مین اپنے بیان میں مملکت کے حج انتظامیہ کی جانب سے جھول انتظامات کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button