تلنگانہ

تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی کی جانب سے ”اُردو لائبریریوں کا اتحاد اور ڈیجیٹلائزیشن“ کے موضوع پرمشاورتی اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد۔ -24 فروری(اردو لیکس)۔ تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی جانب سے 23فروری2023کو 4.00 بجے شام جناب بی۔ شفیع اللہ آئی ایف ایس سکریٹری تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارے (TMREIS) اور انچارج ڈائرکٹر/ سکریٹری تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کی صدارت میں ”اُردو لائبریریوں کا اتحاد اور ڈیجیٹلائزیشن“ کے موضوع پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں معروف لائبریریوں مکہ مسجد لائبریری، ادارہ ادبیات اُردو، اسٹیٹ سنٹرل لائبریری، نظامس اُردو ٹرسٹ لائبریری، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کی ایس ایچ لائبریری، حکومت کے لائبریرین‘ ڈگری کالج حسینی علم حیدرآبادکے لائبریرین اور دیگرمحکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی

 

۔جناب بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ماضی میں یونانی، لاطینی جیسی بہت سی زبانیں معدوم ہو چکی ہیں حتیٰ کہ مغلیہ دور میں فارسی زبان بھی ناپید ہو چکی تھی۔ اردو زبان پر بھی اگر توجہ نہیں دی گئی تو ایک دو دہائیوں میں ناپید ہو سکتی ہے۔اس لیے یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی مادری زبان ”اردو” کی حفاظت کریں۔ انہوں نے اردو زبان کے تحفظ اوراس زبان کی ترقی اور بقا کے لیے تجاویز طلب کیں۔ میٹنگ کے دوران کچھ اہم اور قیمتی تجاویز سامنے آئیں، جیسے کہ اردو لائبریریوں میں اردو کوچنگ کلاسز کا انعقاد، اردو مخطوطات کا تحفظ اور ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ، جس کے لیے شرکاء اجلاس نے سب سے پہلے اردو کی اہم کتابوں / رسم الخط کی شناخت کو ضروری قرار دیا اوراس بات پر اتفاق کیا کہ اس عمل کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیاجانا چاہیے۔

 

شرکاء نے رائے پیش کی کہ اردو لائبریریوں کے موثر کام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی مالی اعانت کی جائے۔اس اجلاس میں تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے افسران اورارکان عملہ کے علاوہ تلنگانہ ریاستی اقلیتی اقامتی اسکولس سوسائٹی کے عہدیداران و ارکان عملہ نے بھی شرکت کی۔

#

متعلقہ خبریں

Back to top button