جنرل نیوز

نارائین پیٹ میں نور جہاں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر محمد قطب الدین کا خطاب

مہذب سماج کی تعمیر میں لائبریریوں کا کلیدی کردار

نارائین پیٹ میں نور جہاں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر محمد قطب الدین کا خطاب

 

نارائن پیٹ: علم کا حاصل کرنا ہر مرد وعورت پر فرض ہے، علم سے ہی انسان ترقی کی معراج طئے کرتا ہے۔ لائبریریوں سے سماج وقوم کی قابلیت کی پیمائش ہوتی ہے۔ ایک مہذب سماج اور قوم کی تعمیر میں لائبریریاں کلیدی کردار اداکرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین نے کیا۔ انہوں نےنارائن پیٹ ٹاؤن میں امریکی مسلم فیڈریشن آف انڈین ورجن اور حیات فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے ان کے تعاون سے چلائی جارہی لائبریریوں کا افتتاحی تقریب میں کیا۔ نور جہاں لائبریری کا افتتاح ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگراموں کی تعلیمی مشیرمحترمہ ثناء قطب الدین امریکہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

 

اس موقع پر منعقدہ تقریب منعقد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ فہمیدہ امریکہ ‘ ڈاکٹر تبریز حسین تاج جوائنٹ ایڈیٹر منصف ٹی وی حیدرآباد، ارونگ آباد کے سماجی جہد کار مولانا مرزا عبدالقیوم ندوی نے شرکت کی۔ صحافی حافظ محمد تقی نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا۔بعد ازاں لعل مسجد کے پاس محمد قاسم تاچی لائبریری کا بھی افتتاح ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔جہاں اسکالر فضل الرحمن ، محمد سیف الدین تاچی، خواجہ معین الدین تاچی کے بشمول محلے کی معززشخصیتوں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button