انٹرٹینمنٹ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے  ریٹائرمنٹ لینے  کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر متعدد بار بھارت کا جھنڈا لہرانے والی ثانیہ مرزا دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کے بعد ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی۔  یہ ٹورنامنٹ آیندہ ماہ فروری میں دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو 6 بڑی چیمپئن شپ جیتنے والی ثانیہ مرزا نے بہت کم عرصے میں ریٹائرمنٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے

 

ثانیہ مرزا  کا کیریئر شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 6 بڑی چیمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے تمغے جیتے ہیں۔ وہ 3 بار ڈبلز اور 3 بار مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار آسٹریلین اوپن 2009 کے مکسڈ ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران ہندوستانی تجربہ کار مہیش بھوپتی ان کے ساتھی تھے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد بھی وہ بھارت کے لیے کھیلتی رہیں۔

بھارت کے لیے ٹینس میں ان کی اہم شراکت کی وجہ سے ثانیہ مرزا کو حکومت کی جانب سے کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ جن کی فہرست ذیل میں ہے۔

➤ 2004: ارجن ایوارڈ

➤ 2006: پدم شری ایوارڈ

➤ 2015 راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ

➤ 2016: پدم بھوشن ایوارڈ

 

ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی۔ ان کی یہ شادی سرخیوں میں رہی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ماہ سے ثانیہ اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ لیکن یہ خبر محض افواہ ہی نکلی اور اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button