اسپشل اسٹوری

سوشل میڈیا ریلس بنانے کا جنون _ سڑک کے بیچوں بیچ ناچنے لگی لڑکی، لوگ حیرت زدہ۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ ان دنوں اسمارٹ فون ہر ایک کی ضروریات زندگی میں شامل ہو چکا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل میں اس کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ کھانے کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے بغیر ان کا رہنا مشکل ہے۔

 

خاص طور پر انسٹاگرام ریلس کے لیے نوجوان جس طرح کا جنون دکھا رہے ہیں وہ بعض دفعہ جان لیوا بھی ثابت ہو رہا ہے۔ تازہ طور پر ایک لڑکی نے انسٹاگرام ریلس بنانے کے لیے ٹریفک سگنل پڑتے ہی سڑک کے درمیان ڈانس کیا، وہ ڈانس کرتے ہوئے سڑک پر لیٹ گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لڑکی کی اس حرکت پر حیرت زدہ رہ گئے۔

 

تلنگانہ آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آج کی نوجوان نسل میں انسٹاگرام ریلس اور یوٹیوب شارٹس کے جنون کو افسوسناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سماجی خدمات کرتے ہوئے دوسروں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں لیکن نوجوان نسل سوشل میڈیا کے نشہ میں اپنی زندگی کو برباد کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر اس طرح کی حرکتیں کی جا رہی ہیں۔

 

سجنار نے مزید کہا کہ سڑکوں پر اس طرح کی تشویش ناک حرکتیں کرتے ہوئے دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے کیسے خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button