جنرل نیوز

طارق انصاری کا چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ، ریاستی وزراء، اراکین اسمبلی و تمام بی آرایس پارٹی قائدین سے اظہار تشکر 

نظام آباد:4/ مارچ (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کا چیرمین مقرر کئے جانے پر طارق انصاری نے اللہ رب العزت کا شکر بجالاتے ہوئے آئینہ نظام آباد نیوز بیورو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہدہ پر فائز کیا وہ اس کے ساتھ مکمل انصاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران اور تشکیل تلنگانہ کے بعد پارٹی کیلئے جو خدمات انجام دی ہے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے انہیں ایک اعزاز بخشا ہے۔

 

طارق انصاری نے کہا کہ وہ اپنی تین سالہ معیاد کے دوران اقلیتوں کو در پیش مسائل اور ان کی یکسوئی کے سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کو روبہ عمل لائیں گے۔ طارق انصاری نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، وزیر داخلہ محمد محمود علی، ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ، ریاستی اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی، ریاستی وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی،آرٹی سی چیرمین تلنگانہ باجی ریڈی گوردھن،رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، سنتوش کمار، رکن کونسل کے کویتا، اراکین اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا، جیون ریڈی، شکیل عامر، ہنمنت شنڈے، اقلیتی اداروں کے چیرمینس امتیاز اسحاق، ایم کے مجیب الدین، محمد مسیح اللہ، محمد سلیم، ریا ستی بی آرایس قائدین بشمول ضلع بی آرایس قائدین، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے بھی اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button