تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش۔شہریوں کو ملی گرمی سے راحت

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آج رات کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ دوپہر تک بھی گرمی کی شدید لہر دیکھی جا رہی تھی دوپہر کے بعد سہ پہر اچانک آسمان پر بادل چھا گئے جس کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

 

 

حیدرآباد کے پرانے شہر سمیت نئے شہر کے کئی علاقوں بشمول بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، پنجہ گٹہ، فلم نگر، امیر پیٹ، خیرت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر حیدرآباد میں دو گھنٹوں تک بارش کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی تھی۔

 

 

اسی طرح ریاست کے بعض مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جگتیال، کاما ریڈی، محبوب نگر، میدک، میڑچل، نارائن پیٹ، نرمل، نظام آباد، پیدا پلی، رنگاریڈی، سنگاریڈی، سدی پیٹ، وقار آباد اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنے ہوئے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے اس مہینے کی 28 تاریخ تک حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے شہریوں کو جہاں گرمی سے راحت حاصل ہوئی وہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button