ایجوکیشن

نونہال ہائی اسکول‌اردو میڈ یم کورٹلہ میں تعلیمی نمائش کا انعقاد منڈل ایجوکیشن آفیسرکی ستائش

کورٹلہ _  تلنگانہ کے  کورٹلہ ٹاون میں واقع  نو نہال ہائی اسکول  میں آج  تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔جس کا افتتاح جناب  محمد ایاز  میونسپل کمشنر کورٹلہ اور مولانا سید مظہر قاسمی صاحب صدر جمیت العلماء جگتیال کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی کے طور پر جناب اسرار  صدر عیدگاہ کورٹلہ اور منڈل ایجوکیشنل آفیسر نر یشم  مولانا سید نعیم السعدی ،مفتی مجیب قاسمی نے شرکت کی ۔اور طلبہ کی کارکردگی کی ستائش کی ۔

اس نمائش میں طلبہ نے ساینسی ،اسلامی مضامین پر مختلف ما ڈلس پیش کیے ۔جسمیں قابل ذکر دل کا نظام، انسانی ہضمی نظام ،صحت و صفائی,ڈیم ،گلوبل وارمنگ ۔

اسلامی ماڈلس میں پردہ کی اہمیت ،سوشل میڈیا کا صحیح استعمال ، جنگ بدر ،حضو ر کی پسند یدہ غذا ءیں ،اسلا م کے بنیادی ارکان ،جنت دوزخ کے ما ڈلس پیش کیے اس نمائش میں طلبہ نے تقریباً 60 ماڈلس پیش کیے ۔شہر کے معززین کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں اولیائے طلبہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button