تلنگانہ

کویتا کی ایک روزہ بھوک ہڑتال کیمپ پر صدر ضلع اقلیتی سیل نظام آباد نوید اقبال کا خطاب  

فرضی دیش بکھتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا مرکزی حکومت پر الزام خواتین کو تحفظات فراہم کئے جانے کا مطالبہ 

نئ دہلی جنتر منتر پر منعقدہ خواتین بل کی تائید میں رکن کونسل کے کویتا کی ایک روزہ بھوک ہڑتال کیمپ پر صدر ضلع اقلیتی سیل نظام آباد نوید اقبال کا خطاب

 

نئ دہلی 10/ مارچ (اردو لیکس)فرضی دیش بھکتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نظام آباد نے آج بھارت راشٹریہ جاوگروتی کے زیر اہتمام نئ دہلی جنتر منتر پر صدر تنظیم و بی آر ایس پارٹی کی ہر دلعزیز قائد رکن کونسل محترمہ کے کویتا کی جانب ایک روزہ بھوک ہڑتال سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کے کویتا نے ملک کی خواتین کو جمہوری اداروں میں تحفظات فراہم کرنے کے لیے ملک کی 29 ریاستوں کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے نوید اقبال نے کہا آج ملک میں خواتین کے ساتھ ہر سطح پر نا انصافیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ چل پڑا ہے آئے دن ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کی سابقہ میں کوئی نظیر نہیں ملتی نوید اقبال نے کہا کہ خواتین تحفظات بل کوملک میں پہلی بار 1996 میں خواتین بل متعارف کروایا گیا

 

اس کے بعد سے 27 سال گزر چکے ہیں اور اس کے حل کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل بھی دی گئی تھی لیکن کسی قسم کوئی پیشرفت نہیں کی گئی اور خواتین کے تحفظات کے لئے بل ہنوز زیر التواء ہے نوید اقبال نے کہا ملک میں ہونے والے انتخابات میں پچاس فیصد زائد خواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے آرہی ہیں لیکن انہیں تحفظات فراہم کرنے میں حکومتوں نا کام ہوگی ہیں انہوں نے کہا کہ سماج میں خواتین کی اہمیت ایک خصوصی مقام رکھتی ہیں مردوں کے مقابلے میں ان کی اپنی منفرد صلاحیت ہیی اس کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جانا افسوس ناک صورتحال ہے نوید اقبال نے آج کے اس بھوک ہڑتال کیمپ میں ملک کے گوشے گوشے سے شرکت کرنے والی خواتین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تحفظات کے لئے اس لڑائی میں منظم ہونے اور کے کویتا کا بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ کرونا کے دوران خواتین نے جس جانبازی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے

 

اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ اپنے آپ ایک مثال ہے نوید اقبال نے کہا کہ نیوز لینڈ کے وزیر اعظم کی اہلیہ نے قبل از وقت کرونا وائرس کے انسداد کے لیے عوام میں شعور بیداری کی حس کے باعث وہاں پر کرونا وائرس کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہونے سے روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بھی اس طرح کی حکمت عملی پر عمل آوری کی گئی ملک کے حکمرانوں کو خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے نوید اقبال نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس بل کو پیشِ کرتے ہوئے اس کی منظوری عمل لائیں بصورت دیگر اس احتجاج میں مزید شدت پیدا کئے جانے کا انتباہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button