صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا ماہانہ مشاورتی اجلاس اور وظائف کی تقسیم ۔

عادل آباد۔11/مارچ(اردو لیکس)مولانا محمد مظہر حسامی نائب صدر صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی اطلاع کے بموجب ہر ماہ کی طرح ماہ رواں بھی صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا ماہانہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس اجلاس میں ماہ گزشتہ کی خدمات کا جائزہ لیا گیا، نیز آئندہ کی خدمات کے فیصلے قلمبند کئے گئے،
ماہانہ مشاورت میں اراکین و ذمہ داران کی متفقہ رائے سے محلہ واری ومرکزی ماہانہ خواتین کے اجتماعات طئے کئے گئے، نیز ہیلپ کارڈ کے اجراء کی تاریخ طئے کی گئ، نیز آنے والے ماہ رمضان کے پیش نظر علاقائی مستحق افراد میں رمضان راشن تقسیم کا عہد کیا گیا، نیز موسم گرما کی دستک پر "رنجن ہمارا پانی تمہارا” اسکیم متعارف کی گئ،
بعد ازاں اسی موقع پر علاقائی مستحقین میں وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئ، اس موقع پر بطور مہمان خصوصی جناب شبیر صاحب پرنسپل سن شائین اسکول اوٹنور نے شرکت کی، جن کو صفا کی خدمات سے واقف کرایا گیا، جس کو مہمان خصوصی نے سراہا،
اس موقع پر صفا بیت المال شاخ اوٹنور کے ذمہ داران میں مولانا سید رضوان اسعدی صدر صفا بیت المال شاخ اوٹنور، احمد بیابانی ص، احمد عبد الحفیظ ص، شیخ احمد ص، مرزا ممتاز بیگ ص، عبد الملک ص،اویس بھائی، ضمیر بھائی موجود تھے۔