جنرل نیوز

سابق ضلع پریشد چیرمین و بی جے پی کی ریاستی رکن سہاسینی ریڈی کی سالگرہ تقریب

عادل آباد۔14/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد سابق ضلع پریشد چیئرپرسن و ریاستی قائد بھارتیہ جنتا پارٹی سوہاسنی ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ فلاحی اسکیموں سے متاثر ہوکر بہت سے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہیں ہیں۔منگل کے روز سوہاسنی ریڈی کی سالگرہ کی تقریب کے ضمن میں عادل آباد شہر مستقر میں سوہاسنی ریڈی کی رہائش گاہ پر منعقد پروگرام کے موقع پر ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں نے رہائش گاہ پہنچ کر مبارک باد پیش کی اور تحائف سے نوازا۔اس موقع پر اوپن کار میں سوسہاسنی ریڈی کو برا ہار پہناکر سالگرہ کی مبارک دی گئی اس موقع پر اوپن کار میں سوسہاسنی ریڈی ہار پہنکر اور ہاتھ میں تلوار لیے ہوئے نظر آئیں۔اس موقع پر مختلف نعروں کی گونج میں بڑے پیمانے پر سالگرہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔سوسہاسنی ریڈی نے تمام سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button