تلنگانہ

کاماریڈی میں 18 مارچ کو ریونت ریڈی کا روڈ شو _ عوام سے شرکت کرنے محمد علی شبیر کی اپیل

کاماریڈی 16 مارچ (اردولیکس) کاماریڈی میں 18 مارچ کو صدر تلنگانہ کانگریس  ریونت ریڈی روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے بتایاکی آج اس ملک میں فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کی گنگاجمنا تہذیب کو ختم کرناچارہی ہیے جس کے لیے راہول گاندھی 3500 کیلو میٹر پیدل  بھارت جوڑو پروگرام کیا ٹھیک اسی طرح راہول گاندھی کی ہدایت پر ریونت ریڈی نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا شروع کی جو 18 مارچ کو  کاماریڈی پہنچکر 19 مارچ کو حلقہ اسمبلی یلاریڈی کو روانگی ہوگی۔ نظام ساگر چوراہا پر روڈ شو و پبلک میٹنگ رکھی گئی جو مرکز و ریاستی حکومتوں کی مخالف عوام پالیسیوں کو لیکر ریونت ریڈی عوام سے خطاب کرینگے۔محمد علی شبیر نے کاماریڈی کی عوام سے اپیل کی وہ  کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کانگریس کے ہاتھ مضبوط کرے

متعلقہ خبریں

Back to top button