تلنگانہ

چندرابابو نائیڈو نے کے سی آر کی عیادت کی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: تلگو دیشم پارٹی کے چیف این چندرا بابو نائیڈو نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی عیادت کی۔ چندرا بابو نائیڈو آج حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل پہنچے جہاں کے سی آر زیر علاج ہیں۔

 

انہوں نے کے سی آر سے ملاقات کی اس کے بعد ڈاکٹرس سے ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔کے سی آر اپنی رہائش گاہ میں پاؤں پھسل جانے کے نتیجہ میں توازن کھو جانے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔

 

یشودھا ہاسپٹل میں سابق چیف منسٹر کے کولہے کی سرجری کی گئی وہ اس وقت ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں اور تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button