جنرل نیوز

مشیرآباد اسمبلی حلقہ کے تمام مساجد کو ماہ رمضان میں ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی صفائی ، بلا وقفہ برقی سربراہی کیلئے سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ محمد واجد حسین کی اعلی عہدیداروں سے نمائندگی

حیدرآباد _ 18 مارچ ( پریس نوٹ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے سابق فلور لیڈر کانگریس و سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین نے حلقے اسمبلی مشیرآباد کے تمام مساجد کو .ٹینکرس کے ذریعے پانی کی سربراہی اور مساجد کے اطراف و اکناف سیوریج لائن کی بہتر صفائی کیلئے محکمے آبرسانی و سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دانا کشور جی اور جنرل مینیجر ڈویژن ۵/ جناب راما کرشنا – ڈپٹی جنرل مینیجرس جناب کارتک ریڈی جی اور جناب موہن راج جی کے ساتھ ساتھ بھولکپور سیکشن مینیجر جناب پرساد بابو جی اور ٹینکرس انچارج مینیجر جناب سریدھر جی سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوے ماہ رمضان المبارک میں روزانہ ٹینکرز کے ذریعے پانی سپلائی کرنے کیلئے تفصیلی یاد داشت حوالے کئے ۔جس پر مثبت رد عمل کے ساتھ اپنے متعلقہ زمہ داروں کو احکامات جاری کئے ۔

 

سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین نے عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کمشنر جناب لوکیش کمار جی – ڈپٹی کمشنر سرکل ،۱۵/ جناب تیپرتھی یاد یا – محترمہ ڈاکٹر میتری جی میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر سرکل ۱۵- کو علحیدہ علحیدہ یاد داشت دیتے ہوئے رمضان المبارک میں مشیرآباد اسمبلی حلقے کے تمام مساجد کے اطراف و اكناف صاف ستھرا ماحول بناے رکھیں جس کیلئے بلدی عملے کو پوری طرح متحرک رکھیں اور ساتھ ہی ساتھ کیڑے مار دواؤں کا چڑھ کاؤ بھی کروائیں۔جس پر عھدے داروں نے اپنے ماتحت کام کرنے والوں کو سخت احکامات جاری کئے ۔اور کہا کہ عوام کی کوئی شکایات پر سخت نوٹ لیا جائے گا ۔

 

سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے محکمے برقی کے چیف جنرل مینیجر میٹرو پولیٹن سٹی جناب نرسمہا سوامی جی سے ان کے چیمبر میں ملاقت کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے میں حلقے اسمبلی مشیرآباد میں سحر ، افطار ، تراویح اور نماز ا تہجّد کے دوران بلا وقفہ برقی سربراہ کریں تا کہ نمازوں میں سحر ، افطار میں کسی بھی قسم کا خلل ہونے نہ پایے ۔جس پر انہونے اپنے ماتحت آفیسرز کو احکامات جاری کئے ۔اور برقی سربراہی میں خلل پر فوری برقی سربراہی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاییں ۔

اس موقع پر محمد رحیم الدین، آصف ضیاء – نیاز احمد – واجد حسین – ابراھیم خان – شیخ مغدوم – خوا جہ معین الدین- عبدالرحیم باجر- چاند خان – ظفیر الدین – محمد معین شہراز -بی ریاض الدین- محمد یوسف -محمد نعیم الدین – محمد مقصود – ذاکر حسین -رحیم مامو -محمد مسعود محمد سیف – ڈی وہاب – سمیر خان – محمد ایوب خان – محمد سہیل – ابھیشک کینیڈی -اور دیگر قاءدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button