انٹر نیشنل

افغانستان میں طاقتور زلزلہ، 2 ہزار جاں بحق سینکڑوں زخمی۔ عمارتیں زمین دوز۔دل دہلادینے والے ویڈیوز وائرل

نئی دہلی: افغانستان کے مغربی علاقہ میں آئے طاقتور زلزلے میں نے تباہی مچا دی ہے۔ اس زلزلے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے اور عمارتیں زمین دوز ہو گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

 

عمارتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے بچاؤ راحت کاری کا آپریشن جاری ہے۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔ مغربی علاقے میں مسلسل سات مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے پانچ بہت شدید تھے، زلزلے کی وجہ سے کمیونیکیشن کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

 

طالبان حکومت کے ایک عہدیدار کے مطابق آفات سماوی کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی موت ہوئی ہے کہا گیا ہے کہ زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد اور بھی کہیں زیادہ ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی ملپے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

 

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق ہفتے کو متعدد زلزلے کے جھٹکے ہرات شہر کے شمال مغرب میں 35 کلومیٹر کے فاصلے پر خئے جن میں سے ایک کی شدت چھ اشاریہ تین تھی۔حرات صوبہ ایران کی سرحد سے متصل ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے

 

قریبی صوبوں فراہ اور بادغیس کے علاوہ کچھ قریبی ایرانی قصبوں میں بھی محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button