تلنگانہ

تلنگانہ کے منوگوڑو ضمنی انتخاب کی پولنگ کا عمل جاری _ دو گھنٹے میں 12 فیصد رائے دہی

حیدرآباد۔ 1نومبر (اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع ملکنڈہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ منو گوڑ و اسمبلی حلقہ میں مجموعی طور پر 2,41,855 راۓ دہندے ہیں ۔حلقہ میں مجموعی طور پر 298 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں ارین علاقہ میں 35 اور رورل علاقہ میں 263 پولنگ مراکز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 105 پولنگ مراکز کو حساس مراکز کے طور پرنشاندہی کی ہے جہاں پولیس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے صبح 9 بجے تک دو گھنٹے میں تقریبا 12 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

 

پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ تمام پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تمام پولنگ مراکز پر میڈیکل ٹیس دستیاب رہیں گی۔ 3366 پولیس عملہ کے ساتھ 15 مرکزی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں اور مجوز و انتخاب میں راج کو پال ریڈی بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ ٹی آرایس کی جانب سے سابق رکن اسمبلی کے پر بھا کر ریڈی مقابلہ کر رہے ہیں جنہوں نے 2014ء کے اسمبلی انتخابات میں اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اسی طرح خاتون امیدوار پی سراوتی کانگریس سے قسمت آزمائی کر رہی ہیں مجموعی طور پر 48 امیدوار میدان میں ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button