انٹر نیشنل

عمرہ کیلئے جانے کے دوران حادثہ ۔ 5 ہندوستانی جاں بحق، حیدرآبادی حاملہ خاتون اور کمسن بیٹی بھی شامل

عرفان محمد

جدہ 6 اپریل: ایک المناک سڑک حادثے میں دو ہندوستانی خاندانوں کے پانچ افراد جمعرات کی صبح عمرہ ادائیگی عمرہ کیلئے جانے کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔

احمد عبدالرشید (27) اور محمد شاہد کھتری(24)  ریاض میں ایک دوسرے کے پڑوسی تھے۔ عمرہ کرنے کے لیے ایک گاڑی میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ جا رہے تھے کہ صبح 3 بجے کے قریب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔احمد عبدالرشید جن کا تعلق حیدرآباد سے تھا اپنی حاملہ بیوی خنساء، تین سالہ بیٹی مریم کے علاوہ محمد شاہد کھتری جن کا تعلق راجستھان کے سیکر سے تھا وہ اپنی بیوی سمیہ اور اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ مکہ جا رہے تھے کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

اس خوفناک حادثے میں احمد عبدالرشید کی اہلیہ خنساء اور بیٹی مریم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور احمد عبدالرشید ہاسپٹل میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ شاہد کھتری کا پورا خاندان جاں بحق ہوگیا۔شاہد کھتری اور ان کا چار سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ سمیہ شام کو ہاسپٹل میں دم توڑ گئیں۔خاندانی دوستوں نے بغیر کسی وقت کے مطلوبہ قانونی کارروائیاں مکمل کیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں ریاض میں جمہ کو میتوں کی تدفین کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز میں خمیس مشیط کے علاقے میں مقیم 21 تارکین وطن عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button