جنرل نیوز

ضلع صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاہد احمد توکل کی رکن اسمبلی جوگورامنا سے ملاقات ۔ اردو صحافیوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ۔

عادل آباد۔22/مارچ(اردو لیکس)ضلع صدر "ٹی یو ڈبلیو جے ایف”شاخ عادل آباد کی حیثیت سے اردو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکنہ نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دوں گا۔ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ عادل آباد کے نو منتخب ضلع صدر و سینئر صحافی جناب شاہد احمد توکل نے سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا سے خیر سگالی ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا

 

۔شاہد احمد توکل نے بتایا کہ رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا سے خوشگوار لمحات میں اردو صحافیوں کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اردو صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے پر توجہ دلائی گئی۔شاہد احمد توکل نے رکن اسمبلی جوگورامنا سے بات کرتے ہوئے اردو صحافیوں کی بے لوث خدمات سے واقف کروایا اور ریاستی حکومت کی جانب سے عادل آباد ضلع کے اردو صحافیوں کو ڈبل بیڈروم اور اراضی مختص کرنے کے علاوہ ماہانہ اعزازیہ بھی دینے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ صحافیوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ہیلت کارڈ کو ریاست تلنگانہ کے تمام کارپوریٹ اسپتالوں میں علاج و معالجہ کے سلسلہ میں اہل قرار دینے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سے نمائندگی کرنے کی تجویز پیش کی

 

۔وہیں صحافیوں کے اہل خانہ کو بھی بس پاس دینے حکومت سے نمائندگی کا مطالبہ کیا۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے شاہد احمد توکل کی جانب سے پیش کردہ مختلف تجاویز پر بغور سماعت کے بعد مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عنقریب اردو صحافیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے ریاستی حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا۔جبکہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ عادل آباد کی تشکیل پر تمام ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button