تلنگانہ

غریب خاندانوں کو ذاتی مکان تعمیر کرنے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد _ گائیڈ لائنس جاری

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) غریب خاندانوں کے لیے مکان کی تعمیر جن کی اپنی زمین ہے۔ انھیں مکان تعمیر کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے ریاستی حکومت نے گروہا لکشمی اسکیم کے رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے جس میں 3 لاکھ کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

حکومت سو فیصد سبسڈی کے ساتھ مالی امداد فراہم کرے گی۔ ہر ایک اسمبلی حلقہ میں 3 ہزار مکانات کے حساب سے امداد دی جائے گی۔ ریاستی ریزرو کوٹہ میں سے 43 ہزار اور کل 4 لاکھ افراد گروہا لکشمی اسکیم کے تحت مستفید ہوں گے۔ اضلاع میں کلکٹرس  اور جی ایچ ایم سی میں کمشنر کی ہدایت پر گروہا کشمی کو لاگو کیا جائے گا۔ گروہا لکشمی خواتین کے نام پر مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

 

اس کے لیے فائدہ اٹھانے والی خاتون کے نام پر ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ رکھا جائے گا۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ جن دھن اکاؤنٹ کو کسی بھی حالت میں اس کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت دو کمروں کے آر سی سی مکانات کی تعمیر کے لیے تین مراحل میں مالی امداد فراہم کرے گی: بے سمنٹ  کی سطح، چھت کی سطح اور سلیب۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ لوگ اہل ہیں جن کے پاس فوڈ سیکورٹی کارڈ ہے اور ان کی اپنی زمین ہے۔

 

جن کے پاس پہلے سے آر سی سی مکانات ہیں اور وہ لوگ جو جی او  59 کے تحت فائدہ اٹھا چکے ہیں وہ اہل نہیں ہیں ہر  اسمبلی حلقہ میں ایس سی کے لیے 20 فیصد ، ایس ٹی کے لیے 10 فیصد اور بی سی اور اقلیتوں کے لیے 50 فیصد  کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ گروہا لکشمی  کے لیے اہل لوگوں سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد کلکٹر ان کی جانچ کے بعد اہل افراد کا انتخاب کریں گے۔

 

اور باقی افراد کو ویٹنگ لسٹ  میں رکھا جائے گا اور مستقبل میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت گروہا لکشمی  اسکیم کے نفاذ کے لیے ایک خصوصی پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن دستیاب کرائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button