جنرل نیوز

کمسن ثناءاللہ انصاری نے پہلا روزہ رکھ ملک کی خوشحالی کیلئے کی دعا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)رمضان کا مہینہ بڑا ہی خیر و برکت کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں نۓ نۓ ر وزہ دار بھی بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ حافظ محمد صدیق اسلامیہ انٹر کالج کے ساتویں جماعت کے طالب علم ثناءاللہ انصاری نے پہلی بار روزہ رکھا ۔ ثناءاللہ انصاری نے روزہ رکھ کر نماز پابندی سے ادا کی اور ملک کی خوشحالی کے لۓ دعا کی ۔ ثناءاللہ انصاری نے کہا کہ گھر میں سب کو روزہ رکھتے ہوۓ دیکھ کر ، میرا بھی روزہ رکھنے کا من ہوتا تھا ‌۔ آج پہلی بار روزہ رکھا اور بہت خوشی کا احساس ہو رہا ہے ۔ ثناءاللہ انصاری کے ماں باپ نے اپنے بچے کے روزہ رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا.

متعلقہ خبریں

Back to top button